تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

منہ پر کالک لگنے کو یوں تو بدقسمتی اور بے عزتی کی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے

  9 اگست‬‮ 2017   |    09:08     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ(ڈیلی آزادنیو زڈیسک )منہ پر کالک لگنے کو یوں تو بدقسمتی اور بے عزتی کی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے لیکن چین کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہر سال منہ پر کالک لگانے کا تہوار منایا جاتا ہے۔چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے قصبے کیوبی میں کسانوں نے نہایت جوش و خروش سے ہوالیان فیسٹیول منایا جس میں چاولوں کی راکھ بنا کر اسے ایک دوسرے کے منہ پر لگایا گیا ۔

چین کے یینسل کے افراد میں چاولوں کی اس راکھ کو چہرے پر لگانا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور سالانہ تہوار میں مرد و خواتین سمیت بچے و بوڑھے ایک دوسرے کے منہ پر خوش قسمتی کی علامت کے طور پر چاولوں کی بنی اس راکھ کو لگاتے ہیں ۔ اس تہوار میں پورے علاقے کے لوگ ایک بڑے گراؤنڈ میں جمع ہوتے ہیں اور مختلف شوز بھی منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ روایتی ڈانس اور مختلف مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>