تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اکثر طیاروں میں نیلی نشستیں ہی کیوں ہوتی ہیں؟

  11 اگست‬‮ 2017   |    02:50     |     دلچسپ و عجیب

طیاروں کے حوالے سے ان میں چھپے راز عام مسافروں کے لیے ہمیشہ معمہ بنے رہتے ہیں۔پائلٹ کی زندگی سے لے کر ائیر ہوسٹز کے کوڈز سے لے کر، طیاروں پر کام کرنے والوں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ طیاروں کی نشستوں کی رنگت بھی مخصوص وجہ کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے؟

اور یہ وجہ اکثر ہوائی پروازوں میں جانے والے افراد کے لیے قابل فہم بھی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ نے غور نہ کیا ہو مگر بیشتر فضائی کمپنیاں طیاروں کی نشستوں کی رنگت کے لیے نیلے رنگ کا انتخاب کرتی ہے (ویسے کچھ مختلف رنگ بھی نظر آتے ہیں مگر اکثر یہی رنگ ہوتا ہے)۔اور اس کے پیچھے بھی ایک وجہ چھپی ہے اور وہ مسافروں کو سکون اور امن کا احساس دلانے کے ساتھ ان کے اندر فضائی کمپنی کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔فضائی کمپنیوں کے خیال میں یہ رنگ نروس مسافروں کو زیادہ محفوظ اور سکون کا احساس دلاتا ہے۔اس رنگت کا انتخاب اکثر بڑی کمپنیاں اور ہسپتال بھی اسی وجہ سے کرتے ہیں۔کلر ویب سائٹ کلر وہیل پرو کے مطابق یہ رنگ انسانی ذہن اور جسم کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے، جو کہ میٹابولزم کو سست کرکے سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔۔فضائی کمپنیوں کے خیال میں یہ رنگ نروس مسافروں کو زیادہ محفوظ اور سکون کا احساس دلاتا ہے۔اس رنگت کا انتخاب اکثر بڑی کمپنیاں اور ہسپتال بھی اسی وجہ سے کرتے ہیں۔کلر ویب سائٹ کلر وہیل پرو کے مطابق یہ رنگ انسانی ذہن اور جسم کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے، جو کہ میٹابولزم کو سست کرکے سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>