تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بلی کو ایک بے ضرراور معصوم جانور سمجھا جاتا ہے

  8 ستمبر‬‮ 2017   |    09:14     |     دلچسپ و عجیب

ٹورنٹو(ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بلی کو ایک بے ضرراور معصوم جانور سمجھا جاتا ہے،اگر یہ کاٹ لے تو اس بات کوبھی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیاجاتالیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایک آدمی کے انگوٹھے پر اس کی پالتو بلی نے کاٹ لیا اور وہ انفیکشن کی وجہ سے مرگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کے68سالہ بوڑھے کو اس کی بلی کے ہاتھ کے انگوٹھے پر

کاٹ لیا،زخم کچھ دیر میں ٹھیک ہوگیا لیکن ایک ہفتے بعد اس کے پیٹ میں درد رہنے لگی اور اسے شدید کمزوری محسوس ہوئی۔وہ ٹورنٹو کے جنرل ہسپتال گیا جہاں اسے علم ہوا کہ صرف دو ہفتوںمیں اس کا 8کلو وزن کم ہوگیا ہے۔یہ خون میں خطرناک انفیکشن کی وجہ سے تھا اور الٹراسانڈ میں یہ علم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ایک رسولی سی بنی ہوئی ہے جو کہ دل سے پیٹ کی جانب حرکت کرتی ہوئی آئی ہے۔ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے خون میں وہ بیکٹیریا داخل ہوگئے ہیں جو اکثر جانوروں اور بلیوں کے منہ میںہوتے ہیں۔کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے اس کا جسم اس انفیکشن کو برداشت نہ کرسکا اور یہ بندہ مرگیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>