تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اگر آپ کے پارٹنر کے موبائل میں یہ چیز موجود ہے تو سمجھ لیں وہ آپ کو دھوکا دے رہا ہے

  9 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:43     |     دلچسپ و عجیب

لندن (نیوز ڈیسک)زمانہ بدلا تو پیار کے انداز بھی بدل گئے اور پیار کرنے والوں کے طور اطوار بھی بدل گئے۔ آج کے دور میں جہاں پیار کی پینگیں بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا استعمال ہوتا ہے تو پیار میں ڈنڈی مارنے والے بھی جدید ٹیکنالوجی کا سہار الینے لگے ہیں۔ مگر جہاں ان کے لئے نئی نئی راہیں نکل رہی ہیں تو وہیں کچھ ٹیکنالوجی ماہرین ان کا تعاقب

بھی کر رہے ہیں۔ انہی ماہرین نے اب کچھ ایسی ایپس کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں بے وفائی کے مرتکب ہونے والے اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کافی زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ فوٹو (Private Foto) نامی ایپ بھی ایک ایسی ہی چیز ہے جس کا آئیکون بظاہر دیکھنے میں کیلکولیٹر نظر آتا ہے لیکن جب اس میں مخصوص پاسورڈ داخل کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ خفیہ تصویروں کا ذخیرہ ہے۔ یہ تصاویر صرف اسی ایپ کے ذریعے دیکھی جاسکتی ہیں اور فون کی مین لائبریری میں ان کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ٹائیگر ٹیکسٹ (Tiger Text) نامی ایپ ٹیکسٹ میسجز کو چھپانے کا کام کرتی ہے۔ اس ایپ میں داخل کیے گئے فون نمبر ز سے آنیوالا کوئی بھی میسج عام میسجز کی فہرست میں نظر نہیں آسکتا۔ اسے صرف مخصوص پاسپورڈ دے کر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ نوزی ٹریپ (Nosy Trap) ایپ تو ایک قدم آگے کی چیز ہے۔ اگر اس ایپ کو آن کر کے موبائل فون کو کہیں رکھ دیا جائے تو جو بھی اسے چھیڑے گا یا اسے چیک کرنے کی کوشش کرے گا ایپ خودبخود اس کی تصویر بنا لے گی۔اسی طرح اگر آپ کو دیکھتے ہی آپ کا ہمسفر اپنا موبائل فون زور زور سے ہلانا شروع کر دے تو سمجھئے کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔ دراصل یہ حرکت فوکس پرائیویٹ میسج (Fox Private Message) ایپ کو استعمال کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ یہ ایپ enable ہو تو فون کو زور سے ہلانے سے ہی تمام میسج ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>