تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اردن:دوران پرواز کپتان کی مسافر لڑکی سے منگنی

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:37     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اردن کی قومی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کے دوران طیارے کے معاون کپتان نے مسافر لڑکی سے منگنی کرکے تمام لوگوں کو حیران کرڈالا ۔العربیہ ویب سائٹ کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز دارالحکومت عمان سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا،جب طیارے کے معاون کپتان نےمسافر لڑکی

کو شادی کی پیشکش کی ۔اس سے قبل معاون کپتان نے دوران پرواز مائیک پر اعلان کیا کہ ’ آج کی پرواز میرے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے ، کیونکہ اس وقت طیارے میں میری محبت بھی موجود ہے‘ ۔اس موقع پر طیارے کے معاون کپتان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ،جو لڑکی نے قبول کرلی ،جس کے بعد مسافروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ کپتان نے بات پکّی ہونے کی ’مٹھائی‘ تقسیم کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>