تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین میں دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرام کا آزمائشی سفر

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:50     |     دلچسپ و عجیب

چین (ویب ڈیسک)چین میں ہا ئیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک ٹرام نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے، اس اقدام سے آلودگی میں کمی آئے گی۔چائنا ریلوے رو لنگ کارپوریشن(CRRC)کے مطابق اس ٹرام کو تانگشان کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ریاست کی مقامی نیوز ایجنسی کےمطابق مذکورہ ٹرام کو

شمالی چین کے صوبے ہیبی میں آزمائشی طور پر چلایا گیا ہے۔یہ ٹرام کوئی دھواں اورنا ئٹروجن اکسائڈ پیدا نہیں کرے گی، اس میں 66سیٹیں ہیں اوریہ ٹرام 12 کلو گرام ہا ئڈروجن میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے40 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔ٹرام تانگشان کے 136سال پرانے ریلوے اسٹیشن پر چلا ئی گئی جو چین کا قدیم ترین صنعتی شہر ہے۔ٹرام تانگشان کے 136سال پرانے ریلوے اسٹیشن پر چلا ئی گئی جو چین کا قدیم ترین صنعتی شہر ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>