تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

صرف 100ریال میں عمرہ کرنے کی پیشکش کر دی گئی

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:01     |     دلچسپ و عجیب

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اندرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ اس پٴْرکشش پیش کش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زائرین جوق درجوق عمرے کے لیے مکہ مکرمہ اور زیارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مدینہ منورہ کا رخ کر رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق حج سیزن کے وقت اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے کرائے 180 سعودی ریال تک تھے اور یہ اب عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے کم ہوکر ایک سو ریال تک رہ گئے ۔ حج سیزن کے دورا ن سعودی حکام نے مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت دی تھی اور نہ انھیں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جانے کی اجازت تھی۔سعودی دارالحکومت الریاض میں ٹور آپریٹروں نے مکہ مکرمہ تک ایک لگڑری کوچ کا کرایہ صرف ایک سو سعودی ریال تک کم کردیا ہے ۔انھیں اسی رقم میں رہائش بھی مہیا کی جائے گی اور مدینہ منورہ لے جانے کے لیے اضافی کرایہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔ ٹریول آپریٹر اس کے علاوہ سوموار سے جمعہ تک الگ سے بھی ایک پیکج کی پیش کش کر رہے ہیں ۔اس کے تحت خاندان کی صورت میں 160 سعودی ریال کرایہ ہو گا اور عازم عمرہ کے اکیلے ہونے کی صورت میں 140 سعودی ریال کرایہ ہوگا۔اس سفر کے دوران تین مرد حضرات کو تین ستارہ ہوٹل کے ایک کمرے میں اکٹھے ٹھہرایا جائے گا۔ انھیں ناشتے کا خود بل ادا کرنا ہوگا۔ خاندانوں کو الگ الگ کمرے دیے جائیں گے اور انھیں اپنے ساتھ بچوں کا نصف کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>