تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خاتون راتوں رات لاکھوں ڈالرزکی مالک بن گئی

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:18     |     دلچسپ و عجیب

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خاتون کو بیٹھے بٹھائے چھپڑ پھاڑکر دولت مل گئی لیکن خاتون سمجھدارنکلیں۔ لاکھوں ڈالرزنے بھی ان کے حواس برقراررکھے اورخاتون نے لاکھوں ڈالرزکی چکا چوند سے متاثرہوئے بغیراہم فیصلہ کرڈالا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک خاتون کے ساتھ فلمی واقعہ پیش آگیا

جس کے اکاؤنٹ میں راتوں رات 25 ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں مں 2 ارب روپے سے زائد کی رقم ) منتقل ہو گئی۔ کسی کام سے بینک جانے والی 26 سالہ کلیروین رائٹ کو جب یہ علم ہوا کہ لاکھوں ڈالرز اس کے اکاؤنٹ میں آ گئے ہیں تو وہ اس کھوج میں لگ گئی کہ یہ آئے کہاں سے۔خاتون نے بینک حکام کے علم میں معاملہ لاتے ہوئے انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اتنی بڑی رقم کی راتوں رات منتقلی سے بینک حکام بھی حیران ہوئے تاہم مکمل چھان بین تک یہ رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاتون کو اس رقم کو کہں بھی خرچ کرنے یا استعمال میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔رقم کی چکا چوند سے لالچ میں نہ آنے والی کلیروین رائٹ نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ایسے اتفاقی واقعات کے نتیجے میں بعد میں سامنے آنے والی باریکیوں کو بخوبی جانتی ہیں اس لیے انہوں نے رقم خرچ کرنے کے بجائے تمام معاملہ بینک کے علم میں لانے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>