تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والاپہلاملک بن گیا

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:57     |     دلچسپ و عجیب

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک روبوٹ کو شہریت دے دی گئی۔ صوفیہ نامی یہ ذہین روبوٹ دنیا کا وہ پہلا روبوٹ ہے جسے کسی بھی ملک کی شہریت دی گئی ہے۔صوفیہ کو جدہ میں پہلی بار مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس میں عوام کے سامنے لایا گیا اور وہیں اسے سعودیہ عرب کی شہریت دی گئی۔

صوفیہ کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملےپر خوب تنقید کی گئی کہ ایک روبوٹ کو ملک میں خواتین سے زیادہ حقوق مل رہے ہیں۔ سعودی روایات کے برعکس صوفیہ نےاسکارف اور عبایا پہنے بغیرشرکا سے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ عزت کا باعث ہے، ایک منفرد اعزازحاصل ہونے پرمجھےفخر ہے۔ بطور پہلا روبوٹ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ مجھے دنیا کی ایک شہری کے طور پر جانا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے صوفیہ کو شہریت دیے جانے کے اعلان کے بعد ٹوئٹرپرہزاروں لوگوں نے اس پرردعمل ظا ہرکیا۔ کچھ نے اس اقدام کی تعریف کی تو بعض نے جم کرتنقید بھی کی۔ ٹوئٹرصارفین سعودیہ میں محرم یا ولی کے قانون کے تناظرمیں کہا کہ صوفیہ کا کوئی ولی نہیں، وہ عبایہ یا حجاب نہیں کرتی۔ بعض نے ایک روبوٹ کی حجاب پہنے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے بعد صوفیہ ایسی نظرآئے گی۔واضح رہے کہ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی’’ ہینسن روبوٹکس‘‘ نے تیار کیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>