تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مسکراہٹ بکھیرنے پر چہرہ دکھانے والا آئینہ تیار

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:49     |     دلچسپ و عجیب

ترکی کے ایک ڈیزائنر نے ایسا شیشہ تیار کیا ہے جس میں دیکھنے کے لیے مسکرانا ایک شرط ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ خوش رہنا اور مسکرانا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ مشکلات اور دکھوں کی وجہ سے ہسنا اور مسکرانا بھول جاتے ہیں ایسے میں ترکی کے ایک ڈیزائنر نے مریضوں، غم و مشکلات سے متاثر لوگوں کے لیے ایسا شیشہ متعارف کیا ہے

جس میں دیکھنے سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا۔اس آئینے میں نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فیشل ریکگنیشن فیچر ڈالا گیا ہے اور جب کوئی فرد اس میں دیکھے گا تو اس سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا، یہ فیچر چہرے کی مسکراہٹ کو جانچے گا جس کے بعد شیشے میں شکل دیکھی جاسکے گی ۔اس شیشے کو ایک نظر دیکھا جائے تو یہ ٹیبلٹ کی طرح نظر آئے گا لیکن اسے دیوار پر لٹکانے کے ساتھ کسی جگہ رکھا بھی جاسکتا ہے۔آئینے کے ڈیزائنر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ایک قریبی دوست کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جو شیشے میں اپنی شکل کافی افسردگی سے دیکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسے تمام لوگوں پر تحقیق کی اور ایسا شیشہ بنایا جس میں جب دیکھا جائے تو مسکراہٹ بکھر جائے۔ اس دلچسپ شیشے کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالر تک ہے۔ اپنی شکل کافی افسردگی سے دیکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسے تمام لوگوں پر تحقیق کی اور ایسا شیشہ بنایا جس میں جب دیکھا جائے تو مسکراہٹ بکھر جائے۔ اس دلچسپ شیشے کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالر تک ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>