تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی شخص کے پیٹ سے 650 کیلیں نکال لی گئیں

  2 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:14     |     دلچسپ و عجیب

کولکتہ (نیٹ نیوز ) بھارت میں ادھیڑ عمر شخص کے پیٹ سے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد تقریباً 650 لوہے کی کیلیں نکال لیں ۔ کولکتہ کے ہسپتال میں ایک ذہنی معذور شخص چیک اپ کیلئے آیا تو رپورٹس کے ذریعے ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں کیلیں موجود ہیں ۔ پیٹ میں

اتنی بڑی مقدار میں کیلوں کی موجودگی پر ڈاکٹرز دنگ رہ گئے اور انہیں آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم کا انتخاب کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود انہیں 650 کے قریب کیلیں نکالنے میں دقت پیش آئی ۔ لہٰذا طویل ہوتے آپریشن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے مقناطیس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر کچھ ہی دیر میں پیٹ کے مختلف حصوں میں چھپی ہوئی تمام کیلیں نکال لیں ۔ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔ 48 سالہ مریض کے رشتہ دار نے بتایا کہ ذہنی مریض شخص مٹی اور ثابت سگریٹ کھانے کا عادی تھا جب کہ وہ راہ پڑی چیزیں بھی بے خوف و خطر کھا جاتا تھا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>