تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

رکشہ ڈرائیور نے فلمساز کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:35     |     دلچسپ و عجیب

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں رکشہ ڈرائیورکا موبائل فون نمبر فلم میں استعمال کرنا ڈائریکٹرکومہنگا پڑا۔ رکشہ ڈرائیور نے فلم ڈائریکٹر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اجاجل نامی رکشہ ڈرائیورکا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نے اجازت کے بغیراس کا موبائل فون نمبرفلم ’’راج نیتی ‘‘ کے ایک منظر میں استعمال کیا۔

فلم میں دکھایا گیا تھا کہ ہیرو شکیب خان اپنا نمبر اپنی گرل فرینڈ کو دیتا ہے، اتفاق سے وہ فرضی نمبر اسی رکشہ ڈرائیور کا ہے۔رکشہ ڈرائیور کے مطابق فلم تو ریلیز ہوگئی لیکن اس کی زندگی عذاب میں آگئی ہے کیونکہ اب اسے روزانہ لاتعداد کالز موصول ہو رہی ہیں جس کا اثر اس کی نجی زندگی پر بھی پڑرہا ہے۔اجاجل میاں نے مزید بتایا کہ شکیب خان کی ایک پرستار تو 500 کلو میٹڑ کا سفر کر کے ملنے چلی آئی جس کا اس کی بیوی نے بہت برا منایا۔ مزید کہا کہ میری نئی نئی شادی ہوئی ہے اور میری بیوی کو لگتا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔روزروزکی اس ذہنی اذیت سے تنگ آجانے والے رکشہ ڈرائیور نے فلمساز کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>