تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

باکمال لوگوں کا نیا لاجواب کارنامہ

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:40     |     دلچسپ و عجیب

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے امریکا میں نیا کارنامہ انجام دے دیا، پی آئی اے نے زندہ تو زندہ مردے بھی نہ چھوڑے، قومی ایئر لائن کراچی لائی جانے والی 2 پاکستانیوں کی میتیں نیویارک ایئرپورٹ پر بھول آئی۔ترجمان پی آئی اے نے معذرت کرتے ہوئے کہا

غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، قومی ایئر لائن کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپرواہی سے میتیں وہیں رہ گئیں۔پی آئی اے کے سی ای او نے واقعے کا نوٹس لے لیا، کہا ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔نیویارک ایئر پورٹ سے ایک میت غیر ملکی پرواز سے یکم نومبر کو پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ دوسری میت اہلخانہ کی ہدایت پر امریکا کے میری لینڈ قبرستان میں دفن کی جائے گی۔پی آئی اے کبھی مسافر بھولتی ہے، کبھی سامان اب تو میتیں تک بھول رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>