تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

  4 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:46     |     دلچسپ و عجیب

برازیلیا (ویب ڈیسک)دماغی طور پر ایک مردہ خاتون کو 123 دن تک مشینوں کے ذریعے زندہ رکھا گیا جس کے بعد اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔جنوبی برازیل سے تعلق رکھنے والی اکیس سالہ حاملہ خاتون فرینکلین ڈی سلوا گزشتہ سال اکتوبر میں فالج کا شکار ہوئیں اور دماغی طور پر مردہ قرار دے دی گئیں تاہم ڈاکٹروں نے ان کاجائزہ لیا تو اس وقت نو ہفتوں کے بچوں کے دل بدستور ماں کے پیٹ کے

اندر دھڑک رہے تھے۔جس پر طبی ماہرین نے ان کے جسم کو وینٹی لیٹر پر رکھ دیااور 123 دن بعد ایمرجنس آپریشن کے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ بچوں کے والد نے ان کی پیدائش کو کرشمہ قرار دیا کیونکہ ابتداء میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ الٹراساؤنڈ میں بچوں کی زندگی کا علم ہوا اور مریضہ کے اعضاء ایسے ہی کام کررہے تھے جیسے وہ زندہ ہو، تو ہم نے اسے بچوں کو بچانے کیلئے جسم کو مشینوں کے ذریعے زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے اس آپریشن کیلئے پرتگال کے ایک ڈاکٹر کی مدد بھی لی جس نے ایسے ہی ایک دماغی طور پر مردہ ایک خاتون کے کیس پر کام کیا تھا، جس کے بچے کی پیدائش 107 دن بعد ہوئی۔قبل از وقت پیدا ہونے وال ان بچوں کو ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیا ہے، جنہیں تین ماہ تک انکوبیٹر رکھا گیا اور اب ان کی دیکھ بھال فرینکلین کی والدہ کررہی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>