تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا کے 196ممالک کے جھنڈے کس رنگ سے محروم؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

  4 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:56     |     دلچسپ و عجیب

نیویارک(ویب ڈیسک) ویسے تو دنیا بھر میں 200 سے زائد ممالک موجود ہیں، مگر ان ممالک کی تعداد کم ہے،جنہیں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل ہے،ا ور جنہیں دنیا بھر میں خودمختار ملک یا ریاست تسلیم کیا جاتا ہے، اوران تمام خود مختار ممالک کے اپنے قومی جھنڈے بھی ہیں، جن میں بے شمار رنگ نظر آتے ہیں

کئی ممالک کے جھنڈے تین سے چار رنگوں سے زائد رنگوں سے تیار ہوتے ہیں جب کہ پاکستان کا قومی پرچم بھی کم سے کم دو رنگوں پر مشتمل ہے،لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کے 196 خود مختار ممالک کے قومی جھنڈے ایک رنگ سے محروم ہیں، یا یوں کہیے کہ وہ تمام جھنڈے ایک رنگ کے بغیر ہیں، اس رنگ کا استعمال دنیا کے کسی بھی جھنڈے میں نہیں کیا گیا، حالانکہ اور کئی رنگ دنیا کے کسی نہ کسی ملک کے قومی جھنڈے میں نظرا ٓتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں 196 خودمختار ملک موجود ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ اتنی ہی تعداد میں ان کے قومی پرچم بھی ہیں، جن میں تمام رنگوں کو دیکھا جاسکتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک رنگ ایسا ہے جس کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے، جی ہاں واقعی، حالانکہ وہ رنگ لوگوں کو کافی پسند بھی ہوتا ہے مگر پھر بھی ممالک کے جھنڈوں پر نظر نہیں آتا، اور اگر آپ وہ رنگ جاننا چاہتے ہیں تو وہ ہے ارغوانی یا عام فہم میں جامنی رنگ، یہ وہ رنگ ہے جسے شاہانہ حیثیت حاصل ہے، اگرچہ اس رنگ کو 196 خود مختار ممالک کے جھنڈوں میں نہیں دیکھا جائے گا، تاہم دیگر ممالک کے جھنڈوں میں اس رنگ کا استعمال نظر آتا ہے، اور ممکنہ طور پر آنےو الے وقت میں اس رنگ کو مزید ممالک بھی اپنے قومی پرچم کا حصہ بنائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>