تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت میں 39ہزار روپے میں لیموں فروخت کیا گیا

  7 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:41     |     دلچسپ و عجیب

بھارت (ویب ڈیسک) گذشتہ دنوں بھارت کے ایک مندر میں لیموں کی بولی لگائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویلوپورم (Villupuram) کے ایک مندر میں اس لیموں کی بولی لگائی گئی۔اس ایک لیموں کی قیمت 39ہزار بھارتی روپے(تقریباً 66 ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت ہو گی۔

سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو یہ بیچ دیا گیا۔ اس مندر کا نام بلاتھنڈیوتھاپانی (Balathandayuthapani) ہے۔دراصل یہاں ہر سال ایک تہوار منعقد ہوتا ہے ۔یہ لیموں مندر میں موجود درخت پر اگتا ہے۔ اس کے دوران ہی ایک لیموں کی بولی لگائی جاتی ہے۔ اس درخت کے متعلق مشہور ہے کہ یہ ہندوؤں کے دیوتا مرگا(Muruga) کے نیزے میں لگی لکڑی سے اگا تھا۔ اسی لیے اس پر لگنے والے لیموں کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ہندوؤں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ جو شخص بھی یہ لیموں اپنے گھر میں رکھے گا اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی اور وہ شخص صاحبِ اولاد ہو گا۔اس سال جیا رام اور اس کی بیوی امروتی نے سب سے زیادہ بولی دی اور یہ لیموں خرید لیا۔یہ دونوں علاقے کے صنعت کار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ درخت پر اس سال کل نو لیموں لگے تھے۔ باقی آٹھ قدرے سستے داموں فروخت کیے گئے کیونکہ ہندو عقیدے کے مطابق پہلا لیموں ہی خاص فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ اس سال ان تمام نو لیموؤں کی فروخت سے مندر کو 57ہزار722بھارتی روپے(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) آمدن ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>