تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خواتین مردوں میں سب سے پہلے کونسی 10 چیزیں نوٹ کرتی ہیں؟

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:58     |     دلچسپ و عجیب

قدرت نے اس دنیا میں انسان، چرند پرند اور حیوان سب کے جوڑوں کو تخلیق دیا ہے تاہم جوڑوں کے صحیح اور غلط ہونے کا قانون حیوانوں اور چرند پرند پر تو لاگو نہیں ہوتا مگر انسانوں کا معاملہ اس سے ذرا مختلف ہے۔ خواہ وہ مرد ہو یا عورت انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے معیار کے مطابق شریک حیات میسر آئے۔

اسی سلسلے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ خواتین مردوں میں سب سے پہلے مردوں میں کن 10 چیزوں نوٹ کرتی ہیں۔ جان کر آپ بھی اپنے اندر تبدیلی لائیں اور ان باتوں پر عمل کرکے اپنے لئے صحیح لائف پارٹنر کو تلاش کرنے میں مدد حاصل کریں۔ چہرہ ظاہر سی بات ہے چہرہ انسان کے جسم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے تو کواتین سب سے پہلے اسی چیز کو نوٹ کرتی ہیں۔ مسکراہٹ دوسری چیز جو آپ کو دوسروں سےمنفرد کرتی ہے وہ آپ کی مسکراہٹ ہوتی ہے اسی لئے خواتین آپکی مسکراہٹ کو بھی نوٹ کرتی ہیں۔آنکھیں کہتے ہیں انسان کی آنکھیں بنا کچھ بولے بھی بول دیتی ہیں۔ خواتین کو دوسروں سے مختلف آنکھوں کی رنگت بھی بہت لبھاتی ہے اسی لئے آپ کی آنکھیں بھی آپ کا شخصیت کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے۔ جسامت خواتین جسامت پر بھی بہت زیادہ غور کرتی ہیں اگر آپ کوئی بہت زیادہ ہائی فائی بلڈر ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو ہر لڑکی پسند کرلے بلکہ سب کی پسند مختلف ہوتی ہے تاہم آئیڈیل جسامت والوں کو زیادہ فوقیت دی جاتی ہے۔ ڈریسنگ سینس خواتین مردوں کے لباس پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں تو اگر آپ کسی لڑکی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو آپ میں ڈریسنگ سینس ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ جسم کی بو صرف خواتین ہی نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام انسان ہی اس چیز پر خاصی توجہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کا جسم مہکتا رہے تو کسی پر بھی ایک اچھا امپریشن جاتا ہے۔ خواتین پر اعتماد مردوں سے بے حد متاثر ہوتی ہیں۔ آپ کا اعتماد خواتین کو بے حد لبھاتا ہے جبکہ جن میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے وہ اکثر خواتین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ بولنے کا انداز آپ کے بولنے کا انداز اور آپ کی آواز بھی بہت زیادہ معنی رکھتی ہے اگر آپ کی آواز کانوں میں رس گھولنے والی ہوتو خواتین آپ سے بہت متاثر ہوتی ہیں اس کے علاوہ لب و لہجہ درست ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ ہنسی مذاق کے معاملے میں امتزاج اگر آپ اس چیز کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں کہ کب مذاق کیا جائے اور کب نہیں تو خواتین کو آپ کی یہ ادا بھی بے حد پسند آئے گی۔ لوگوں سے کیسے پیش آتے ہیں؟ خواتین آپ کی اس چیز کو بھی بے حد سنگینی سے نوٹ کرتی ہیں کہ آپ لوگوں سے کس طرح پیش آتے ہیں۔ اگر آپ کے مزاج میں تلخی ہے تو آپ کسی لڑکی کو اتنی آسانی سے امپریس نہیں کرپائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>