تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکہ میں ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:56     |     دلچسپ و عجیب

لاس اینجلس (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )امریکہ میں ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کے لیے آگے بڑھا تو اس کا پاؤں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس کی وجے سے وہ گر پڑا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور

ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔سنگاپور ایک شہر نما چھوٹا سا ملک ہیاور وہ اپنی ضرورت کی نوے فیصد سبزیاں پھل درآمد کرتا ہیامریکی ریاست ایلابیما کے شہر فیِنکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔ اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملیں گے اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں۔تاہم والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اْن کے سپر سٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ پورے ملک میں ان کے تمام سپر سٹور میں موجود ہے۔لیکن ہینری والکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ مناسب ہے کیونکہ والمارٹ نے بالکل حفاظی اقدامات کی پرواہ نہیں کی اور ان کو اس لکڑی کے فریم کو کسی چیز سے ڈھک دینا چاہیے تھا۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>