تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اگرآپ سادہ لباس پہننے کے عادی ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ کی شریک حیات بھی

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:07     |     دلچسپ و عجیب

قاہرہ (ڈیلی آزادنیو زڈیسک) اگرآپ سادہ لباس پہننے کے عادی ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ کی شریک حیات بھی ایسے ہی طرز زندگی کو پسند کرتی ہوں کیونکہ مصر میں ایک خاتون نے سستے اور سادہ کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالت جا پہنچی ہے۔مصراوی نامی آن لائن نیوز پورٹل کے مطابق کریمہ نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے

طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر نہ صرف سستے کپڑے [جلبابیہ] پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔ خاتون کے مطابق گھر والے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا تاہم ان کے شوہر رافت نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر خاتون کے اہل خانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔خاتون نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد رافت نے اپنی زندگی پرانے دیہاتی طریقے سے گزارنا شروع کر دی۔ رافت پینڈو اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کریمہ نے بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہا تو اس نے صاف انکار کر دیا بلکہ دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد خاتون کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو پورا حق ہے وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>