تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سب سے پہلے کون ساکپ بھرے گا

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:03     |     دلچسپ و عجیب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بسااوقات صارفین کی طرف سے ایسے پزل پوسٹ کیے جاتے ہیں جو انتہائی آسان ہونے کے باوجود کروڑوں صارفین کو بوکھلا کر رکھ دیتے ہیں۔ ان دنوں بھی ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں کچھ کپ موجود ہیں۔ ان کے اوپر کافی انڈیلنے کے لیے

ایک جگہ بنی ہوئی ہے جہاں سے مختلف پائپ ان کپوں کی طرف آ رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹر ہینڈل @Purp پریہ تصویر شائع کرنے والی لڑکی نے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے سب سے پہلے کون سا کپ بھرے گا؟ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سوال کا جواب اس تصویر میںہی موجود ہے لیکن لاکھوں صارفین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لگ بھگ ہرکوئی غلط جواب دے رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ تصویر کو غور سے دیکھ ہی نہیں رہے۔ آپ بھی پہلے خبر میں موجود اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرکے اپنی حاضردماغی کا امتحان لیں اور پھر آگے خبر پڑھیں کیونکہ نیچے ہم اس کا درست جواب بتانے جا رہے ہیں۔ جی! کیا جواب ہے آپ کا؟ چلیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس سوال کا درست جواب یہ ہے کہ سب سے پہلے پانچ نمبر والا کپ بھرے گا، بلکہ یہ کہا جائے کہ صرف پانچ نمبر والا کپ ہی بھرے گا، تو غلط نہ ہو گا کیونکہ اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ باقی تمام کپوں کی طرف جانے والے پائپ کہیں نہ کہیں سے بند ہیں اور ان سے کافی گزر ہی نہیں سکتی تو پھر ان کپوں کے بھرنے کا سوال ہی عبث ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>