تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دبئی سے لندن کا سفر اب صرف 4 گھنٹے میں طے ہو گا

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:55     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک)سفر کے شوقین سامان باندھ لیں، خواب پورا ہونے کو ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اگر یہ جدید ترین طیارہ کراچی سے اسلام آباد پرواز کرے تو محض ایک گھنٹے میں منزل تک پہنچ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں بین الاقوامی ایئر شو جاری ہے جس میں دنیا بھر کی طیارہ ساز کمپنیاں اپنے جدید ترین طیارے

متعارف کرارہی ہیں۔ ایئر شو میں ایسا طیارہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی سے لندن جانے والے مسافروں کو محض 4 گھنٹے میں ان کی منزل پر پہنچا سکتا ہے۔اس طیارے کو بنانے والی کمپنی بوم کے بانی بلیک شول کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ عام ایئر کرافٹ طیارے سے کئی گنا زیادہ تیز رفتار ہے اور یہ 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارے کی باقاعدہ کمرشل پروازیں 2020ء تک شروع کر دی جائیں گی اور اس طیارے کا کرایہ کسی بھی ایئرلائن کے بزنس کلاس کے ٹکٹ کے برابر ہو گا۔یاد رہے کہ دبئی اور لندن کا درمیانی فاصلہ 5 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جسے طے کرنے میں عام پروازیں کم از کم 7 گھنٹے لگاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اگر یہ جدید ترین طیارہ کراچی سے اسلام آباد پرواز کرے تو محض ایک گھنٹے میں منزل تک پہنچ جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>