تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال قبل

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:40     |     دلچسپ و عجیب

انقرہ(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک ) ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال قبل قدیم قلعہ دریافت ہوا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے صوبے وان میں واقع جھیل سے ارارتو تہذیب سے تعلق رکھنے والے قلعے کی باقیات دریافت کی ہیں جو تقریبا تین ہزار سال پرانی ہیں۔وان یوزونسو یِل یونیورسٹی اور بطلس صوبے کی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ زیر زمین دریافت ہونے والا قلعہ

ارارتو تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح اس تہذیب کو سلطنت وان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ قلعہ دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ارارتو تہذیب کے وقت لوگوں نے جھیل کے اطراف بڑے گا ئوں اور گھر تعمیر کر رکھے تھے کیونکہ اس وقت پانی کا لیول بہت کم تھا لیکن جیسے جیسے پانی کا لیول بڑھتا گیا تو لوگوں کو وہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔خیال رہے کہ وان جھیل ترکی کی سب سے بڑی اور مشرق وسطی کی دوسری بڑی جھیل ہے جو وین اور بطلس صوبوں کے درمیان گزرتی ہے۔تقریبا 6 ہزار سال سے موجود وان جھیل کی موجودہ گہرائی ارارتو تہذیب سے کئی سو میٹر زیادہ ہے.

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>