تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کیا آپ جانتے ہیں کہ لڑکیوں کی شرٹ پر سامنے کی جیب کیوں نہیں ہوتی ؟ حیران کن انکشاف

  17 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:40     |     دلچسپ و عجیب

لاہور ( ویب ڈیسک) دنیا بھر کے مرد جب پینٹ کے ساتھ شرٹ پہنتے ہیں تو اس کے بائیں جانب ایک جیب نظرآتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خواتین کے پہننے والی شرٹ پر یہ جیب کیوں نہیں ہوتی؟ اس سوال کا ایک دلچسپ جواب سامنے آ گیا ہے کہ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ اس کے سامنے یوں تو بہت سی وجوہات بتائی جاتی ہیں مگر سب سے

دلچسپ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب بھی باہر نکلتی ہیں تو اپنے ساتھ اتنا سارا سامان لے لیتی ہیں جو صرف اور صرف ہینڈ بیگ میں ہی آ سکتا ہے اور ایسے میں شرٹ پر جیب لگانا بالکل فضول ہے کہ اس سے صرف کپڑا ضائع ہی ہو گا۔ اس کے برعکس مرد اپنے ساتھ عموماً ایک پرس، موبائل، رومال، چابیاں اور ایک پنسل رکھتے ہیں جو ان کی پینٹ اور شرٹ کی جیب میں باآسانی سما جاتی ہیں البتہ پنسل ایک ایسی چیز ہے جو پینٹ کی جیب میں رکھنے سے پریشانی ہو سکتی ہے اس لئے رومال اور پنسل رکھنے کیلئے شرٹ پر جیب لگائی جاتی ہے۔ ایک اور دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ نوجوان خواتین کی اکثریت شرٹ پر لگی جیب میں کوئی سامان رکھنے پر الجھن محسوس کرتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے پر ہر کوئی جیب کی جانب متوجہ ہو گا اور خواتین کیلئے ایسے لمحات انتہائی پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فیشن کی دنیا میں بھی خواتین کی شرٹ پر جیب نہیں لگائی جاتی اور جب بھی ایسا کیا گیا تو وہ صرف فیشن شو میں ہونے والی واک کیلئے ہی کیا گیا نہ کہ ان شرٹس کیلئے جو فروخت کیلئے پیش کی گئی ہوں۔ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی نے بتایا کہ خواتین اپنی جینز کی جیبوں میں چیزیں رکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں اور انہیں مردوں کی طرح شرٹس پر جیب کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے جبکہ خواتین کی شرٹ پر جیب بالکل بھی اچھی نہیں لگتی اور یہ الجھن کا باعث بنتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>