تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان میں نئے قانون کے مطابق اب انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی

  21 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:12     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیو زڈیسک) پاکستان میں نئے قانون کے مطابق اب انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا،پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری جاری ہے جس کی منظور ی کے بعد ملک میں انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا ۔ اس مقصد کی خاطرجانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے

ذریعے انہیں شناختی کارڈ ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہو گا۔ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>