تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندرکو ڈھائی لاکھ روپے

  21 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:57     |     دلچسپ و عجیب

میسور (ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندرکو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئیکہا ہے کہ مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق بھارت کی ریاست میسور میں 85 سالہ ضعیف بھکاری خاتون سیتا لکشمی نے وونٹی کوپال کے مندرپراسنا انجانیاسوامی کی تعمیروترقی کیلئے

ڈھائی لاکھ روپے عطیہ کردیے۔85 سالہ بھکاری خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، اس مندر کی انتظامیہ نے میرا بہت خیال رکھا ہے، اگرمیں یہ رقم اپنے پاس رکھتی تو یہ چوری بھی ہوسکتی تھی اس لئے میں نے اس رقم کو مندر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔سیتا لکشمی اپنے بھائی کے گھرمیں رہتی تھی، بڑھاپے کی وجہ سے وہ کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہیں اور اپنے خاندان پر بوجھ بننے کے خوف سے مندر کی دہلیز پر بیٹھ گئیں جہاں یاتریوں سے بھیک مانگنے لگیں۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر معمر بھکاری خاتون نے بھیک میں جمع کردہ ڈھائی لاکھ روپے کی خطیر رقم مندر انتظامیہ کو عطیہ کردی۔مندرکے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ لکشمی دیگر بھکاریوں سے بہت مختلف ہیں انھوں نے کبھی خود سے پیسے نہیں مانگے اور جو کچھ انہیں ملتا، وہ تمام انھوں نے مندر کی تعمیر اور یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عطیہ کردیا جو ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>