تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جیل میں ملاقات کے لئے آئی محبوبہ کے بوسے سے قیدی جان کی بازی ہار گیا، ایسا واقعہ کہ پولیس نے بھی تصور نہ کیا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہے

  24 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:57     |     دلچسپ و عجیب

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی اپنے جیل میں قید بوائے فرینڈ سے ملاقات کے لیے گئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو طویل بوسہ دیا اور اس بوسے کی وجہ سے قیدی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میلیسااین بلیئر نامی یہ لڑکی اپنے محبوب

انتھونی پوویل سے ملاقات کرنے امریکی ریاست اوریگن کی ایک جیل میں گئی جہاں ملاقات کے آخر میں دونوں نے ایک دوسرے کا بوسہ لیا۔درحقیقت میلیسا اپنے منہ میں نشہ آور دوا ’میتھاڈرین ‘ کی 7پوٹلیاں رکھ کر آئی تھی جو بوسے کی آڑ میں وہ انتھونی کے منہ میں منتقل کر رہی۔ انتھونی نے یہ پوٹلیاں اپنے معدے میں اتار لی لیکن اس کی بدقسمتی کہ اس کے پیٹ میں دو پوٹلیاں پھٹ گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ 41سالہ انتھونی ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا جس کے بعد میلیسا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اب اسے 2سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>