تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

طلاق میں ناکامی کا غصہ، امریکی ماڈل نے شوہر کی پٹائی کردی

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:45     |     دلچسپ و عجیب

ورجینیا (آئی این پی)ایک امریکی ادا کارہ نے شوہر سے طلاق کے حصول میں ناکامی کے بعد اپنا غصہ اپنے ہاتھوں کی ہوا نکال کر کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی گلو کارہ اور موسیقارہ نایا رویرا کوئی ایک سال پیشتر شوہر سے خلع کے لیے درخواست دی تھی مگر بعد ازاں دونوں نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔حال میں

ایک بار یہ خبریں سامنے آئیں کہ نایا رویرا نے اپنے شوہر 34 سالہ کامیڈی فن کار رایان ڈورسی پر تشدد کیا۔ تشدد سے شوہر کے چہرے پر زخم آئے اور اس کے ہونٹ بھی زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ سنہ 1987 کو پیدا ہونے والی نایا ماری ریویرا کو ٹی کومیڈی ڈراما سیریزسانٹانا لوبیز میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر شہرت حاصل ہوئی تھی۔ریانا اور رایان ڈورسی میں قربت بھی اسی فلمی ڈرامے کی تیاری کے دوران ہوئی اور سنہ 2014 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔ تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے۔رویرا نے طلاق کے حصول کے لیے ورجینیا کی ایک مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی تاہم بعد میں رضاکارانہ طور پر طلاق نہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔مقامی ٹی وی چینلوں پر رویرا کی عدالت میں پیشی کی فوٹیج دکھائی گئی ہے۔ اسے رواں ہفتے کے دوران 1000 ڈالر کی ضمانت کے بعد رہاکیا گیا۔مقامی ویب سائیٹس کے مطابق فنکار جوڑے میں راہ چلتے ہوئے کسی بات پر تنازع ہوا۔ اس وقت ان کا دو سالہ بچہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اس دوران امریکی ماڈل نے اپنے شوہر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ شوہر کی شکایت کے بعد رویرا کو حراست میں لیا گیا تھا۔دونوں نے گذشتہ برس طلاق کے لیے عدالتی کارروائی کی درخواست دی تھی۔ پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق رویرا نے رواں ماہ کے دوران طلاق کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>