تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اگلی مرتبہ آپ کی فلائٹ مس ہوجائے تو یہ طریقہ استعمال کرکے دوران پرواز ہوا میں ہی جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:43     |     دلچسپ و عجیب

جینوا (نیوز ڈیسک) اگرچہ چلتی بس میں بھاگ کر سوار ہو جانا بھی کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، لیکن بلند مقام سے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے ہوائی جہاز میں جا گھسنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ بات ہے تو ناقابل یقین لیکن جب ویڈیو کی صورت میں ثبوت بھی موجود ہو تو ماننا ہی پڑے گا۔ مہارت اور جرات کا یہ

حیرت انگیز کارنامہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو مہم جوؤں نے سرانجام دیا ہے اور اس خوفناک مہم جوئی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کر رکھا ہے۔ دی مرر کے مطابق فریڈ فوگن اور ونس ریفٹ نامی یہ دونوں مہم جو ’ونگ سوٹ فلائنگ‘ کے ماہر ہیں۔ وہ چمگادڑ کے پروں جیسا مخصوص لباس پہن کر ہزاروں فٹ بلند مقامات سے چھلانگ لگا کر زمین پر بحفاظت لینڈ کرنے کا مظاہرہ کئی بار کرچکے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے ایک بلند پہاڑ سے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے ہوائی جہاز میں داخل ہونے کا مظاہرہ بھی کر ڈالا ہے۔’چیک ان کرتے ہوئے یہ کام کریں تو منزل پر پہنچ کر آپ کا سوٹ کیس سب سے پہلے باہر آئے گا‘ ائیرپورٹ پر کام کرنے والے شخص نے لینڈنگ کے بعد جلدی سامان حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیااس ہوائی جہاز کو پائلٹ فلپ بوویئر اڑارہے تھے جبکہ ان کے ساتھ یویس رووسی نیویگیٹر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریڈ اور ونس یکے بعد دیگر ہزاروں فٹ بلند پہاڑ سے کودتے ہیں اور فضا میں تیرتے ہوئے ہوائی جہاز کی جانب بڑھتے ہیں۔ ان کے قریب پہنچنے پر پائلٹ طیارے کا رُخ قدرے نیچے کی جانب کرلیتا ہے تاکہ اس کے کھلے ہوئے دروازے سے وہ اندر داخل ہوسکیں۔ انتہا درجے کی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پہلے فریڈ اڑتے ہوئے طیارے میں داخل ہوتا ہے اور چند لمحے بعد اس کے پیچھے ونس بھی اسی طرح طیارے کے اندر پہنچ جاتا ہے۔فریڈ اور ونس نے اس خطرناک کرتب کو سرانجام دینے کے لئے 100 سے زائد بار ریہرسل کی تھی۔ ان کا ساتھ دینے والے پائلٹ اور نیویگیٹر نے بھی حیران کن مہارت کا ثبوت دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپارہے ہیں اور اسے خطرناک ترین کرتب قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>