تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اس تصویر میں چھپے شخص کو دیکھ سکتے ہیں؟

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:28     |     دلچسپ و عجیب

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک شخص کہاں چھپا ہوا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا کیونکہ یہ نظروں کو ایسا دھوکا دیتی ہے کہ چھپے ہوئے شخص کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ متعدد لیڈیز ہینڈ بیگز کی تصویر ہے جس میں ایک شخص بھی کہیں موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس شخص لیو بولین کو انسانی گرگٹ بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ اس طبرح کی تصاویر اکثر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔وہ خود کو اپنے ارگرد کے ماحول میں چھپا لیتے ہیں اور اس تصویر میں بھی انہوں نے خود کو پیچھے موجود بیگز کی رنگت میں ڈھال لیا ہے۔اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>