تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شوہروں کی وہ عادت جو پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:29     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسانوں کی طرح چڑے بھی زن مرید ہوتے ہیں یعنی وہ اپنی ماداؤں کو خوش رکھنے کے لیے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں اور ان کا من پسند دانہ دْنکا اور کیڑے مکوڑے ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے ہیں. ماہرین یہ بات پہلے سے جانتے ہیںروبن چڑیاں اپنی پوری زندگی میں

ایک ہی جیون ساتھی بناتی ہیں اور یہ خاصیت انسانوں سے مشابہت رکھتی ہے. البتہ اس مطالعے میں روبن چڑیوں کی انسانوں جیسی ایک اور بات یہ بھی سامنے آئی کہ جب ان کی مادائیں (بیویاں) انڈے دینے کی تیاری کررہی ہوتی ہیں تو ان کے نر (شوہر) سارے جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں تاکہ اپنی ماداؤں کے لیے پسندیدہ ترین غذا ڈھونڈ کر لاسکیں لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ روبن چڑیوں کی مادائیں کچھ ایسی آوازیں بھی نکالتی ہیں جیسے اپنے نروں سے کچھ خاص چیز کھانے کی فرمائش کررہی ہوں. ان ’’فرمائشوں‘‘ کے جواب میں نر اْن کے لیے مخصوص دانہ اور کیڑے مکوڑے وغیرہ تلاش کرکے لاتے ہیں جسے وہ خوش ہو کر کھاتی ہیں. مادہ روبن چڑیوں کا یہ معمول صرف ان دنوں ہی میں نہیں ہوتا کہ جب وہ انڈے دینے والی ہوتی ہیں بلکہ وہ کسی بھی وقت مخصوص چہچہاہٹ کے ذریعے اپنے نروں (شوہروں) کو ’’کچھ الگ‘‘ لا کر کھلانے کا ’’حکم‘‘ دیتی ہیں. روبن چڑیوں کے نر بہت ہی فرمانبردار قسم کے شوہروں جیسا برتاؤ کرتے ہوئے کوئی احتجاج یا نخرا کیے بغیر اپنی ماداؤں کا حکم بجالاتے ہیں اور انہیں خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں. تحقیق سے یہی پتا چلتا ہے کہ زن مریدی صرف انسانوں ہی تک محدود نہیں بلکہ جانوروں اور پرندوں میں بھی نروں یعنی ’’شوہروں‘‘ کے حالات انسانوں سے کچھ مختلف نہیں ہوتے .

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>