تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شہری نے اے ٹی ایم کراچی میں استعمال کیا، رقم چین میں نکال لی گئی

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    10:39     |     دلچسپ و عجیب

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں اے ٹی ایم استعمال کرنے والے دو شہریوں کی تمام رقم اگلے دن چین کے شہر شنگھائی میں نکال لی گئی ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں ۔شہریوں نے اے ٹی ایم کارڈ کراچی میں استعمال کیا۔ اگلے ہی دن چین کے شہرشنگھائی میں اکاونٹ سے تمام رقم نکال لی گئی۔حیران ،پریشان متاثرہ

دوشہریوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم کو جعلسازی کی اطلاع دی۔ایف آئی اے نے متعلقہ بینکوں سے اے ٹی ایمز کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔بتایا کہ ایک اکائونٹ سے ایک لاکھ روپے جبکہ دوسرے اکائونٹ سے 80 ہزارروپے نکالے گئے۔ دونوں شہریوں نے ڈیفنس کی دو مختلف اے ٹی ایم میں کارڈ استعمال کیا۔کارڈ کے پن کوڈ ہیک ہوئے اور رقم شنگھائی میں نکالی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے چند ماہ قبل ایک چینی شہری کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>