تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایرانی لڑکی نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لیے پچاس سے زیادہ مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی، نتاءج تباہ کن

  8 دسمبر‬‮ 2017   |    07:46     |     دلچسپ و عجیب

تہران(ڈیلی آزاد)سحر ایک انیس سالہ ایرانی لڑکی کا عرفی نام ہے اور وہ خود کو ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کی سب سے بڑی مداح قرار دیتی ہے۔یہ اس کا دعویٰ ہی نہیں ،ایسا اس نے عملی طور پر بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لیے پچاس سے زیادہ مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی

اور وہ اب ایک کارٹون کردار ’’ مردہ دٴلھن‘‘ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔سحر کے بہ قول وہ اپنا وزن کم کرنے اور چالیس کلو گرام کے لگ بھگ برقرار رکھنے کے لیے پرہیزی خوراک استعمال کرتی رہی تھی اور صرف وہ چیزیں کھاتی تھی جس سے اس کے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رہ سکے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ جولی سے بہت محبت کرتی ہے اور اس کی بڑی مداح ہے لیکن پچاس سے زیادہ مرتبہ سرجری کے بعد بھی و ہ انجلینا جولی ایسی شکل وشباہت نہیں بنا سکی اور اب وہ جولی دکھائی دینے کے بجائے ’’ مردہ دٴلھن ‘‘ کے کردار سے زیادہ مشابہ نظر آتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>