تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مصری خاتون نے ایک نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شادی کا جوڑا کیا پہنا پولیس نے اسے گرفتار کر لیا

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    08:18     |     دلچسپ و عجیب

مصر( ڈیلی آزاد)مصری سوشل میڈیا پر اس وقت 70سال سے بھی زیادہ عمر کی بوڑھی خاتون کی شادی کے چرچے ہیں۔ مصری خاتون نے ایک نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شادی کا جوڑا کیا پہنا پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ایک پاگل مصری عورت نے جب ایک نوجوان سے شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد ایک شادی ہال بک کرایا اور شادی کا جوڑا پہنا تو اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔نوجوان بوڑھی عورت کی دماغی حالت کے باعث اس سے ہمدری رکھتا تھا، اس لیے اس نے بوڑھی خاتون کے ساتھ تصاویر بنوا لیں۔

جس کے بعد مصری حکام نے بوڑھی عورت کو نفسیاتی ہسپتال میں داخل کرانے کے لیے گرفتار کر لیا۔عورت کے رشتے داروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ کافی عرصے سے دماغی بیماریوں کا شکار ہے، خاص طور پر جب اس کی ماں فوت ہوئی تو اس کے پاگل پن میں اضافہ ہوگیا اور اس نے الگ رہنا شروع کر دیا اور رشتے داروں کے لیے مشکل کا باعث بننے لگی۔عورت کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گھر میں گھس کر عورت کو گرفتار کیا، جس پر ہمسایوں نے رمل پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ پولیس نے عورت کو رشتے داروں کی یقین دہانی، کہ وہ اب دوبارہ اس طرح کی حرکتیں نہیں کرے گی، پر رہا کیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>