تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ناکارہ جہاز میں آگ لگ گئی

  9 جنوری‬‮ 2017   |    01:50     |     تازہ ترین

گڈانی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک ناکارہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شب بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں کھڑے ایل پی جی کے ناکارہ جہاز پر کام جاری تھا کہ اس میں آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ مقام کی طرف روانہ ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت جہاز میں 50 سے زائد مزدور کام کررہے تھے۔

بعدازاں لسبیلہ کے اسسٹنٹ کمشنر نعیم نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے جہاز میں لگی آگ کو بجھا دیا ہے، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مزدوروں کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جہاز شپ بریکنگ یارڈ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رضوان دیوان فاروقی کی ملکیت تھا، جنھوں نے گذشتہ برس نومبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ 22 دسمبر کو بھی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 کے ایک ناکارہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کا بدترین واقعہ گذشتہ برس نومبر میں پیش آیا تھا، جب ناکارہ آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 27 مزدور ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان میں گذشتہ چند سالوں میں آتشزدگی اور دیگر واقعات میں مزدوروں کی ہلاکت میں غیر معمعولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں فیکڑیوں اور دیگر تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات ناکافی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ مزدوروں کی حفاظت کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اکثر اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>