تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایک چیز جو ایٹمی حملے کی صورت میں فوری کھالی جائے تو یہ آپ کی جان بچائی جاسکتی ہے‘ انتہائی اہم معلومات

  11 جنوری‬‮ 2017   |    03:42     |     بین الاقوامی

برسلز(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) دنیا میں ایک ایسی چیز بھی ہے کہ جو قیامت خیز ایٹمی حملے کی صورت میں آپ کی جان بچا سکتی ہے، اور یہ چیز ”آیوڈین کی گولی“ ہے۔ بیلجیئم کی حکومت نے اپنے تمام 1کروڑ 10لاکھ عوام کو یہ گولیاں بہم پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ایٹمی حملے کی صورت میں وہ انہیں کھا کر اپنی جا بچا سکیں۔ یہ اعلان بیلجیئم کے وزیرصحت کی طرف سے کیا گیا ہے۔بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم حکومت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس پر ہمسایہ ملک جرمنی کی طرف سے بارڈر کے قریب واقع اپنے دو نیوکلیئرپاور پلانٹس بند کرنے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے، کیونکہ جرمن حکومت کو ان پلانٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آیوڈین کی گولیاں(Iodine pills)انسانوں میں ایٹمی تابکاری کے اثرات کم کرتی ہیں۔ اس سے قبل بیلجیئم حکومت اپنے ان دونوں پلانٹس کے اردگرد20کلومیٹر کے علاقے میںر ہنے والے شہریوں کو یہ گولیاں فراہم کر رہی تھی مگر اب پورے ملک میں تقسیم کی جائیں گی۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم کے وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ”ان گولیوں کی تقسیم کا علاقہ 20کلومیٹر سے بڑھا کر 100کلومیٹر کر دیا گیا ہے اور اسے بتدریج پھیلاتے ہوئے پورے ملک میں لوگوں کو یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی۔“رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے اس بیان پر تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
2%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>