تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے یوم ِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ

  18 جنوری‬‮ 2017   |    10:43     |     پاکستان

راولاکوٹ(نیوز ڈیسک)شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے یوم ِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ ۔زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ فروری کو مقبول بٹ کے یوم ِ شہادت پر تحریکِ آزادی کشمیر سے اپنی عملی محبت کا ثبوت دینے سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ جدید تحریک کے بانی اور منقسم کشمیر میں وحدت کی علامت مقبول بٹ کے یومِ شہاد ت پر انکو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی تحریک میں بیس کیمپ مکمل طور پر انکی پشت پر ہے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری تعطیل کی تھی جسے بعد ازاں آنے والی مسلم کانفرنس کی حکومت نے اپنے سربراہ مرحوم عبدالقیوم خان کی ہدایت پر ختم کر دیا تھا راجہ فاروق حیدر کو یہ تعطیل کرنے اپنی کابینہ کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی حمایت حاصل ہے جو ماضی میں قوم پرست طلباء تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار رہے ہیں فاروق حیدر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مٖظفر آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے

انکی یہ کوشش بھی ہے کہ وہ اس دن کو سری نگر میں بنا کر اپنی زندگی کا یاد گار حصہ ٹھہرائیں سری نگر اپنے ننھیال جانے راجہ فاروق حیدر نے پہلے سے سفری دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں ۔واضح رہے کہ 11فروری ہفتے کا دن ہے،اتوار کی چھٹی ملا کرشہری 2چھٹیاں ایک ساتھ منائیں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
29%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
24%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>