تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام

  12 جنوری‬‮ 2017   |    03:50     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام‘ اربوں روپے سے شروع کیا گیا ہے 100 میگاواٹ بجلی کا میگا پروجیکٹ سے صرف 18 میگاواٹ بجلی ہی پید اہوسکی اور اب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کا منصوبہ لگایا تھا جس سے 100 میگاواٹ روزانہ بجلی پیدا ہونی تھی وزیر اعظم پاکستان نے جب منصوبے کا افتتاح کیا تو اس وقت سولر پارک سے 50 میگاواٹ بئجلی پیدا ہورہی تھی اور حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے سے 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن کچھ ہی عرصہ بعد پاور منصوبے کی کارکردگی گرتی چلی گئی ہے اور اب یہ 18 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے ذرائع کے مطابق منصوبے میں استعمال کی گئی سولر پلیٹس اعلیٰ معیار کی نہ ہونے کے باعث یہ مسئلہ پیش آرہا ہے جبکہ کچھ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سولر پاور کی کارکردگی کیلئے علاقے کا تقریباً 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہونا چاہی یجس پر سولر پاور صحیح کام کرتا ہے

اگر درجہ حرارت بڑھ جائے تو پھر اس کی کارکردگی میں بھی فرق پڑتا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے منصوبے کو بیچنے کا پروگرام بنالیا ہے۔اور حکومت چاہتی ہے کہ اسے اپنے کسی قریبی کو فروخت کیا جائے تاکہ منصوبہ گھر کا گھر ہی رہ جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
62%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
28%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>