تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خبردار! ان چیزوں کو ہرگز باتھ روم میں نہیں رکھیں

  12 جنوری‬‮ 2017   |    03:55     |     صحت و زندگی

خبردار! ان چیزوں کو ہرگز باتھ روم میں نہیں رکھیں اسلام آباد( ڈیلی آزاد مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ اپنی ضرورت کی ہر چیز کو باتھ روم میں ہی رکھ لیتے ہیں تاکہ باربار ان کو کمرے میں نہ جانا پڑے اور باتھ روم میں ہی ہر چیز مل جائے تاکہ وہ سکون اور آرام سے تیار ہوکر اپنے آفس چلے جائیں۔ لیکن وہ لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ اپنی ضرورت کی ہر چیز کو باتھ روم میں نہیں رکھنا چاہیئے۔اس سے آپ کی روزمرہ کی استعمال کی چیزیں خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔چونکہ باتھ روم ہر وقت بند رہتا ہے ، اس کی وجہ سے باتھ روم میں موجود چیزیں جراثیموں کے باعث خراب ہوجاتی ہیں۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کو باتھ روم میں رکھنے سے اجتناب کرنا چاہیئے، وہ درج ذیل ہیں: ٭ ٹوتھ برش ٹوتھ برش ہرکوئی اپنے باتھ روم میں ہی رکھتا ہے تاکہ صبح سویرے باتھ روم میں جاتے ہی، سامنے پڑے ٹوتھ برش کو استعمال کرلیں۔لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھ روم میں رکھے ہوئے ٹوتھ برش کو اپنی ذمہ داری پر ہی استعمال کریں۔کیونکہ باتھ روم میں ٹوتھ برش رکھنے سے جراثیم اس پر حملہ آور ہوسکتے ہیں اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹوتھ برش پر ڈھکن لگانے سے یہ جراثیم پاک ہوجائے گا تو یہ بالکل غلط تصور ہے۔ ٹوتھ برش پر ڈھکن لگانے سے اس میں جراثیم اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔لہذا اپنے ٹوتھ برش کو ہمیشہ اپنے کمرے میں رکھیں تاکہ کھلی ہوا میں آپ کا ٹوتھ برش خشک اور جراثیم سے پاک رہے۔ ٭ ریزر بلیڈز باتھ روم چونکہ بند رہتا ہےلہذا بند رہنے کے باعث وہاں حبس جیسا ماحول ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے ریزر بلینڈز پر زنگ لگ جاتا ہے اور پھر ان زنگ آلود بلیڈز کو استعمال کرنا جلد کے لیے خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔لہذا کوشش کریں کہ بلیڈز وغیرہ کو بھی اپنے کمرے میں رکھیں تاکہ بلیڈ خراب ہونے سے بچے رہیں۔

٭ میک اپ اکثر خواتین جلدی تیار ہونے کےلیے اپنا میک اپ باتھ روم میں ہی رکھ لیتی ہیں، لیکن وہ یہ نہیں جانتی کہ اس عمل سے ان کا سارا میک اپ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔میک اپ کو ہمیشہ خشک جگہ پر رکھنا چاہیئے اور نمی سے دور رکھنا چاہیئے۔ ٭میک اپ برش جس طرح میک اپ کو خشک جگہ پر بالکل محفوظ رہتا ہے، اسی طرح میک اپ برش کو بھی خشک جگہ پر رکھنا چاہیئے۔ باتھ روم میں میک اپ برش رکھنے سے وہ گیلے رہتے ہیں، جس کے باعث آپ کا میک اپ بھی برش کی وجہ سے ٹھیک طرح سے نہیں ہوپاتا۔ ٭ پرفیوم آپ کا پسندیدہ پرفیوم اگر زیادہ دیر تک باتھ روم میں رکھا رہے گا تو اس کی خوبصورت خوشبو انتہائی بری بدبو میں بدل سکتی ہے۔ گرم پانی سے نہانے کے بعد آپ کے واش روم میں گرمی پیدا ہوجاتی ہے اور اس گرمی سے آپ کے پرفیوم کی خوشبو خراب ہوسکتی ہے۔ ٭ جیولری جس طرح نمی کی وجہ سے آپ کے ریزر بلیڈز خراب ہوسکتے ہیں اسی طرح آپ کی جیولری بھی نمی کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے، لہذا جیولری کو کبھی بھی باتھ روم میں نہیں رکھنا چاہیئے۔ اس سے آپ کی جیولری زنگ آلود ہوسکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
45%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
35%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>