تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گلے ہوئے کیلوں کو پھر سے تازہ بنائیں

  10 جون‬‮ 2017   |    01:31     |     صحت و زندگی

کیلوں کی افادیت سے ہر کوئی واقف ہے۔ وٹامن کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے، کیونکہ اس میں وٹامن اے، بی اور ای موجود ہوتے ہیں۔ذائقے اور لذت کی وجہ سے کیلا ایشیاء اور شاید پاک وہند کا سب سے من پسند اور مشہور پھل ہے ۔ کیلوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انتہائی سستا پھل ہے اور ہر شخص کی پہنچ میں ہوتا ہے۔کیلا کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جو افراد اپنی غذا میں کیلوں کا استعمال رکھتے ہیں ان کو زندگی میں کبھی بھی ذیابطیس نہیں ہوتی، ماہرین کے مطابق اگر کیلے باقاعدگی سے کھائے جائیں تو پیٹ اور آنتوں میں موجود کیڑوں کا خاتمہ کردیتے ہیں۔وہ افراد جو جلدی تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں ، ان کو چاہیئے کہ وہ کیلوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیں، اس سے ان افراد کی ساری تھکن دور ہوجائے گی اور وہ افراد ریلکس محسوس کریں گے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کیلے گل جاتے ہیں اور نرم پڑجاتے ہیں۔ کیلوں کی گلنے اور نرم پڑنے کی وجہ اس میں موجود موئسچرائزر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیلے ماحولیاتی نمی کے باعث نرم پڑجاتے ہیں اور لوگ ان کیلوں کو پھینک دیتے ہیں۔لیکن اب ان گلے ہوئے کیلوں کو پھینکنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو گلے ہوئے کیلوں کو پھر سے تازہ بنانے کی طریقہ بتائیں گے، جس کو دیکھ کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

٭ اگر گھر میں موجود کیلے گل جائیں یا نرم پڑجائیں تو ان کیلوں کو ایک پلاسٹک کا تھیلا لیں اس میں تھیلے میں 1 سے 2 کپ کچے چاول ڈال دیں اور اب ان چاولوں کے بیچ میں کیلوں کو رکھ کر پلاسٹک کے تھیلے کو ٹائٹ سے بند کردیں اور 1 گھنٹے کےلیے رکھ دیں۔ ٭اب 1 گھنٹے کے بعد کیلوں کو تھیلے میں سے نکال لیں ۔ ٭ تھیلے سے نکلے ہوئے کیلوں کو ہیر ڈرائیر سے ڈرائی کرلیں ، خیال رہے کہ ہیر ڈرائیر کولنگ کی جانب ہو، گرم جانب نہ ہو۔ کیلوں کو اس وقت تک ہیر ڈرائی کریں جب تک کیلے کالے سے دوبارہ پیلے نہ ہوجائیں۔ اس طرح آپ کے کیلے نہ صرف اوپر سے تازہ ہوجائیں گے بلکہ اندر سے بھی کیلے بالکل فریش ہوجائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
7%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>