تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

  17 مئی‬‮ 2017   |    12:46     |     تازہ ترین

راولپنڈی(ویب ڈیسک) فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔ دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں احمدعلی،اصغرخان،ہارون رشید،گل رحمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔گزشتہ ہفتے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل تھے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>