تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایک عالم دین اور شرابی کا دلچسپ مکالمہ

  19 مئی‬‮ 2017   |    04:29     |     کالمز

شرابی عالم سے: ”جناب! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے…؟” عالم: ”بالکل کوئی اعتراض نہیں”… شرابی: ” اگر اس کے ساتھ کچھ جڑی بوٹیاں کھا لوں؟ عالم: ” کوئی رکاوٹ نہیں”…. شرابی: ”اور اگر میں ان میں پانی شامل کر لوں؟” عالم: ”بڑے شوق سے پیو….” شرابی: ”جب یہ ساری چیزیں جائز اور حلال ہیں تو پھر آپ شراب کو کیوں حرام کہتے ہیں…. حالانکہ اس میں یہی چیزیں تو ہیں جن کے کھانے اور پینے کی اجازت آپ دے رہے ہیں. یعنی کھجوریں, پانی اور جڑی بوٹیاں….!” عالمِ دین شرابی سے: ”اگر تمہارے اوپر پانی پھینکا جائے تو اس پر تمہیں کوئی اعتراض ہو گا…؟”

شرابی: ”ہرگز نہیں, پانی سے کیا فرق پڑتا ہے…!” عالم: ”اچھا, اگر اس پانی میں مٹی گھول دی جائے تو تم اس سے مر جاؤ گے….؟” شرابی: ”جناب..! مٹی سے میں نے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا…” عالم: ”اگر میں مٹی اور پانی لوں اور ان کو گوندھ کر ایک اینٹ بنا لوں اور اسے خشک کر کے تمہیں دے ماروں تو کیا ایسا کرنے پر تمہیں کوئی اعتراض ہے….؟” شرابی: ”جناب…! اس سے تو آپ مجھے قتل کر دیں گے….” عالم نے کہا: ” شراب کا بھی یہی حال ہے…” اللہ پاک نے ہم کو جس بات سے بھی روکا ہے اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہے…. ہم کو اپنی طرف سے تاویلیں نہیں گھڑنی چاہیئں بلکہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے...‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
1%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>