تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے مسائل حل کیجئے

  19 مئی‬‮ 2017   |    04:25     |     روحانی دنیا

اس حقیقت سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتا دنیا میں ہر امیر غریب ، نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں ، غموں اور پریشانیوں ، بیماریوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے۔ لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم ، دکھ اور پریشانی کو صبر اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کرتا ہے۔ اگرچہ غم اور پریشانیوں کا علاج تو آج سے چودہ سو ۴۳ سال پہلے قرآن و حدیت میں بڑے احسن انداز کے ساتھ بیان کر دیا گیا۔ ہماری موجودہ پریشانیوں کی بنیادی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے۔ آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں۔ یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاﺅں کو آزما کر خود کشتی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! سورہ البقرہ سے لے کر سورہ الناس تک کے روحانی و ظائف و عملیات ملاحظہ فرمائیں۔ روحانی بیماری کی مثال:نیک کاموں میں دل کا نہ لگنا، برے کاموں میں مزہ آنا جسمانی بیماری کی مثال: ہر طرح کے جسمانی اعذار جس میں کھانسی نزلے سے لیکر فالج کینسر تک کی بیماریاں شامل ہیں۔

سورئہ طٰہٰ سے نکاح میں آسانی: اس سورئہ کو صبح صادق کے وقت پڑھنے سے خوب رزق لے اور سب حاجتیں پوری ہوں اور لوگوں کے دل موم ہوں اور حاسدین پر غلبہ ہو۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضور نبی اکرم نے فرمایا مجھ کو سورئہ طٰہٰ اور طواسین اور حوامیم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تختیوں سے دی گئی ہیں۔ (حاکم) اس سورئہ کو لکھ کر حریر کے سبز کپڑے میں لپیٹ کر پاس رکھے اگر نکاح کا پیغام بھیجے کامیابی ہو‘ اگر وہ شخصوں میں یا دو لشکروں میں صلح کرانا چاہے انکار نہ کریں۔ اگر اس کو پی لے تو بادشاہ سے مطلب حاصل ہو اور جس عورت کی شادی نہ ہوتی ہو اس کو اس کے پانی سے غسل دیں تو نکاح آسان ہو۔ سورئہ انبیاءسے تمام غم دور : جس کی نیند بیماری یا کسی خوف سے جاتی رہی ہو یہ سورئہ ہر ن کی جھلی پر لکھ کر کمر پر باندھ دیں خوب نیند آئے کہ بغیر تعویذ کھولے آنکھ نہ کھلے۔ اگر کوئی شخص پریشان حال ہو اور اکثر وجوہات چند مغموم و متفکر رہتا ہو تو ہر روز تین بار سورئہ انبیاءکو پڑھے ، انشاءاللہ اس کے تمام غموم و ہموم دور ہوں گے۔ جو سورئہ انبیاءپڑھے گا، قیامت کے دن اس کا حساب نہیں ہو گا۔ بُری عادات سے خلاصی: سورئہ مومنون سفید کپڑے پر شب کو لکھ کر شرابی کو پلانے سے شراب کی عادت چھوٹ جائے۔ پوشیدہ امراض سے شفاءیابی : سورئہ نور کو لکھ کر پاس رکھنے سے احتلام سے محفوظ رہتا ہے اور اگر اس کو آب زم زم سے لکھ کر پئیں تو ناجائز شہوت جماع منقطع ہو جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
19%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
3%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>