تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یہ نادان تو جانتے ہی نہیں ہیں کہ میرے لیے وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ پاکستان اہمیت رکھتا ہے،نوازشریف

  15 جون‬‮ 2017   |    02:29     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ نادان تو جانتے ہی نہیں ہیں کہ میرے لیے وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ پاکستان اہمیت رکھتا ہے‘جے آئی ٹی کے سامنے انصاف کے تقاضے پورے کرنے جا رہا ہوں‘ ماضی کی طرح جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہوں گے‘ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ‘شروع سے ہی خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب سمیت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم خصوصی طور پر شہباز شریف سے بھی ملے۔ وزیراعظم اور اہم وفاقی وزرا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو جوڈیشل اکیڈمی کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریف کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں دستاویزات سے متعلق بریف کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس کے شرکا سے جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق مشاورت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی کے سامنے انصاف کے تقاضے پورے کرنے جا رہا ہوں۔ ماضی کی طرح جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تو ہر دور میں احتساب کا سامنا کیا ہے۔ یہ تو اپنا دور ہے اس میں بھی احتساب کے لیے خود کو پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نادان تو جانتے ہی نہیں ہیں کہ میرے لیے وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ پاکستان اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>