تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور خواجہ آصف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو جوڈیشل اکیڈمی جانے سے روکدیا گیا

  15 جون‬‮ 2017   |    02:32     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوزڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے جانے والے وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، ویزر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو جوڈیشل اکیڈمی داخل ہونے سے روکدیا، صرف وزیر اعظم کو طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو ان کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق دار جوڈیشل اکیڈمی جانے کی کوشش میں حصار توڑ کر آگے پہنچے

تو سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں وزراء کو واپس دھکیل دیا۔جبکہ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری ،وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز کو بھی اگے جانے سے روک دیا گیا اور یہ کہا کہ صرف وزیر اعظم کو طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>