تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی‘ ٹویٹر پر’’ نواز شریف از مائی پرائڈ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  15 جون‬‮ 2017   |    02:33     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے اپنے کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا تھا جس کے بعد کارکنان اپنے قائد سے حمایت کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا اور بینرز کا سہارا لے رہے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر’’ نواز شریف از مائی پرائڈ ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔حکمران جماعت کے حمایتی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اسی لیے نواز شریف ہمارا فخر ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو جہاں ان کے حمایتی قابل فخراقدام قرار دے رہے ہیں وہیں مخالفین بھی پیچھے نہیں رہے۔مسلم لیگ (ن) او نواز شریف کے مخالفین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے قوم کا پیسہ لوٹا، اور اب وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جہاں ان کا احتساب ہو گا۔ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے مخالفین نے بھی #ڈاکو_نواز_پیش_ہو کا ٹرینڈ چلا رکھا ہے جو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>