تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کراچی:یوم علی ؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

  16 جون‬‮ 2017   |    10:25     |     تازہ ترین

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی ؓ کے موقع پر 17 جون کو شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے یوم علی ؓ کے موقع پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے 24 گھٹنوں تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے کوریج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے بھی محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 10 بجے سے رات8 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>