تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

راولپنڈی پولیس نے گرڈ اسٹیشن تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا،3دہشتگرد دستی بم اور باردو چھوڑ کر فرار

  16 جون‬‮ 2017   |    12:53     |     تازہ ترین

راولپنڈی (آئی این پی ) راول پنڈی پولیس نے چک بیلی روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،دہشت گرد اپنے عزائم پورے نہ ہونے کے باعث دستی بم اور باردو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہے،ہینڈ گرنیڈ ، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا ۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چک بیلی روڈ پر دہشت گردوں نے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرنے کا پلان بنارکھا ہے۔جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گرد تین دستی بم اور بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے اور پولیس عام شہریوں کی تلاشی میں مصروف رہی۔ پولیس نے ہینڈ گرینیڈ اور بارود کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا

۔ جنہوں نے فوری طور مواد کو تلف کردیا۔ دہشتگرد ممکنہ طور پر گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>