تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین سلک روٹ کیلئے 100 ارب یوان دے گا ، سن وی ڈونگ

  16 جون‬‮ 2017   |    12:56     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کے تین رہنما اصول ہیں مضبوط قیادت ، پرامن ترقی اور عوام کی لگن سے چین کی ترقی ممکن ہوئی چین ہمسایوں سے ہمیشہ پرامن اور اچھے تعلقات رکھتا ہے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے اہم ہو گاچین سلک روٹ کے لئے 100 ارب یوان مہیا کرے گا پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔جمعہ کو پاک چین سٹڈی سینٹر کی افتتاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سٹڈی سینٹر کا بلکل درست وقت پر افتتاح ہوا ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام ترقی ، پالیسیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے عوام چین اور پاکستان کی دوستی کے مستقبل کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں

۔ انھوں نے کہا کہ چین ترقی کے مواقع کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔چین کی ترقی کے تین رہنما اصول ہیں ۔مضبوط قیادت ، پرامن ترقی اور عوام کی لگن سے چین کی ترقی ممکن ہوئی۔چینی سفیر نے کہا کہ چین ہمسایوں سے ہمیشہ پرامن اور اچھے تعلقات رکھتا ہے ۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے اہم ہو گا۔چین یوان سلک روٹ کے لئے 100ارب مہیا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>