تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

'نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیراعظم کے امیدوار ہونگے،شیخ رشید

  17 جون‬‮ 2017   |    12:33     |     تازہ ترین

لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ میں نواز شریف سے سوالات پوچھے جاتے تو ہمیں بھی جرح کا حق دیا جاتا لیکن اب جے آئی ٹی میں سرکاری اہلکار نواز شریف اور شہباز شریف سے کیا پوچھتیں ہیں ہمیں اس بارے میں علم نہیں لیکن یہ شریف خاندان کے لئے بڑی

رعایت ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی میں کوئی بھی اضافی بیان یا دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں ہیں سو فیصد پرامید ہوں کہ شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی فیصلہ دے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ نواز شریف کی نااہلی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف میں سے کسی ایک کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے آگے لایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیدار نے کہا تھا اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>