تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیر اعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ‘روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے

  18 جون‬‮ 2017   |    01:00     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب گزاریں گے اور عمرہ کریں گے، وہ کمرشل پرواز کے ذریعے اہلخانہ سمیت سعودی عرب روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد

وزیراعظم وہیں سے لندن جائیں گے جہاں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔نواز شریف کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ برس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔نواز شریف گزشتہ 35سال سے رمضان کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارتے ہیں۔اس سال جے آئی ٹی میں پیشی اور اپنے خاندان کی طلبی کی وجہ سے نواز شریف 20رمضان کو سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>